Categories
پاکستان

موجودہ ’ڈمی حکومت ‘ خطرے میں!!! نئے وزیر اعظم بھی اکثریت کھو بیٹھے،شہباز شریف سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) قومی اسمبلی میں نمبر گیم ایک مرتبہ پھر دلچسپ صورتحال اختیار کر گئی، حکومتی اراکین کی تعداد 168 ہے جبکہ حکومت کو مسلسل 172 اراکین کی اکثریت درکار ہوتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یہ انکشاف کیا پی ٹی آئی کے وزیر فواد چوہدری نے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’’ ایم کیو ایم کے محمد اقبال کی رحلت

اور BNP کی علیحدگی کے بعد موجودہ ڈمی حکومت اپنی جعلی اکثریت بھی کھو چکی ہے کرائم منسٹر فوری طور پر ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں اس وقت حکومتی اراکین کی تعداد 168 ہے جبکہ حکومت کو مسلسل 172 اراکین کی اکثریت درکار ہوتی ہے ‘‘ایک اور پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’’کابینہ اجلاس سے پہلے IG Islamabad کے دفتر کو چاہئے وزیر اعظم ہاؤس کو سب جیل قرا دے دیں ، اتنے ملزمان اکٹھے ایک جگہ خطرناک ہو سکتے ہیں ۔۔۔ ‘‘ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا ’’ خواجہ آصف کی بطور وزیر دفاع تعیناتی میرے وطن کے شہیدوں کے لہو کی توہین ہے، جو شخص دن رات 1965 اور 1971 کے شہیدوں کا مذاق اڑاتا ہے اس کو دفاع کا انچارج لگانا پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے ‘‘۔ یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ فواد چوہدری کی جانب سے مسلسل اپنے پیغامات میں امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کیا جا رہا ہے۔