’ممی ڈیڈی اداکار‘ کہنے پر مریم نفیس ریحام خان پر برس پڑیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے ریحام خان کو کھری کھری سنادیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’جو ممی ڈیڈی اداکار تحریک انصاف کا اقتدار جانے پر احتجاج کررہے ہیں

کاش کشمیر پر بھی اتنا ہی احتجاج کیا ہوتا تو کیا ہی بات تھی۔ مریم نفیس نے ریحام کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میں واقعی اپنے سابق شوہر کے بارے میں نفرت پھیلا کر کسی ایسے شخص کو کچھ بھی فراہم کرنے کو محسوس نہیں کرتی جو (مشکل ہی سے) نفرت کرتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اسے پہلے کون جانتا تھا؟ اس سارے عرصے کے بعد بھی وہ ایک بے رحم سابقہ اہلیہ سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔