گورنر سندھ کون ہوگا؟؟حکومت نے ایم کیو ایم سے نام مانگ لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کابینہ کی تشکیل کے بعد گورنرز کی تعیناتی کے لیے متحرک ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سندھ کے گورنر کے لیے ایم کیو ایم پاکستان سے نام مانگ لیے ہیں جس پر متحدہ قیادت حکومت کو دو نام دے گی۔ ذرائع کا بتاناہے

کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان عوامی پارٹی سے بھی گورنر بلوچستان کے لیے نام مانگ لیے ہیں۔