ریمبو ہر سحری میں کیا چیز لازمی کھانا پسند کرتے ہیں ؟ جویریہ سعود نے ریمبو کا راز بتادیا

لاہور: (ویب ڈیسک) ریمبو اور صاحبہ بنے جویریہ سعود کے مہمان اور مل کر کی سحری اور افطاری گزشتہ روز جویریہ سعود نے اپنے یو ٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے دکھایا کہ صاحبہ جن کا اصل نام مدیحہ ہے اور ریمبو جن کا اصل نام افضل خان ہے، وہ ان کے گھر مہمان بنے۔ صاحبہ اور ریمبو لاہور سے کراچی آکر جویریہ اور سعود کے مہمان بنے۔

اس ویڈیو میں انہوں نے خوشگوار ماحول میں ہلکی پھلکی باتیں بھی کیں اس کے دوران جویریہ نے جو کہ نجی ٹی وی چینل پرآج کل افطار ٹرانسمیشن بھی کر رہی ہیں ،وہاں سے آکر اپنے بچوں کی فرمائش پر اسپگھیٹی بھی بنائیں، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے مہمانوں کی تواضع کا بھی خیال رکھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے سحری کی بھی ویڈیو اپنے پرستاروں کے ساتھ شئیرکی اور اس میں اپنے مہمانوں کی تواضع دیسی گھی سے چپڑی روٹی سے کی اسکے ساتھ ریمبو کی فرمائش پر شوربے والا سالن،بریانی ،دہی اور بہت کچھ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے مہمان ریمبو سحری میں روٹی اور شوربا کھاتے ہیں ،پراٹھا کھانا پسند نہیں کرتے کیونکہ اس سے بھاری پن اور سینے میں جلن ہو جاتی ہے اس کے علاوہ ریمبو کی عادت ہے کہ وہ سحری میں ایک پیالہ دہی ضرور کھاتے ہیں ۔اس سے ان کو روزے میں پیاس نہیں لگتی اوردن بھرطبیعت میں بھاری پن بھی نہیں ہوتا ۔ صاحبہ نے بتایا کہ وہ عید کے سلسلے میں ایک ٹیلی فلم کرنے کراچی پہنچی ہیں اس کے ساتھ وہ جویریہ کے افطار شومیں بھی شرکت کریں گی، اسی لئے وہ سحری کے وقت کراچی پہنچی تھیں ، جس وقت وہ جویریہ کے گھر پہنچیں جویریہ اپنے شو کی سحری ٹرانسمیشن میں گئی ہوئی تھیں جس کو لے کر صاحبہ اور ریمبو نے مزاقاً ان سے کہا بھی کہ آپ نے اچھا استقبال کیا مہمان حاضر اور میزبان غائب۔ صاحبہ اور ریمبو نے جویریہ کی بہت تعریف بھی کی کہ وہ ایک سپر وومن ہے جو کہ گھر، بچے، اور شوبز سب چیزوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہیں، اور بہت اچھی طرح اس کو مینیج بھی کر رہی ہیں،اس کےعلاوہ وہ بچوں کی فرمائش پر اکثر ان کی پسند کی چیزیں بھی بناتی ہیں۔ ان کے دونوں بچے بھی باقاعدگی سے روزہ رکھتے ہیں اور کافی سالوں سے پورے روزے رکھنے کے عادی ہیں۔اس وقت بڑی دلچسپ سچویشن ہوگئی جب سحری پر صاحبہ بھی اپنے یو ٹیوب چینل کے لئے ویڈیو بنارہی تھیں اور جویریہ بھی ویڈیو بنارہی تھیں ،دونوں خواتین ویڈیو بنانے میں لگی تھیں اور مرد حضرات سحری کر رہے تھے،اوراسی حوالے سے آپس میں چھیڑچھاڑ چل رہی تھی۔اسی خوشگوار ماحول میں سحری بھی کی گئی اور اپنے فینز کو بھی اس میں شامل رکھا گیا۔