باعمل مسلمان کھلاڑی!!!! دنیا کے وہ کھلاڑی جنہوں نے کھیل کے دوران روزہ افطار کیا

لاہور: (ویب ڈیسک) رمضان المبارک کے روزے ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہیں، دنیا کے ہر کونے میں باعمل مسلمان رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں روزے چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ موسم کتنا ہی سخت کیوں ہو ، فرض کی انجام دہی کتنی بھی مشکل کیوں نہ ہو لیکن باعمل مسلمان تمام تر مشکلات کے باوجود کسی جائز مجبوری کے بغیر روزے چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔

حالیہ چند برسوں کے دوران دنیا بھر میں کئی ایسی مثالیں سامنے آئی ہیں کہ مسلمان کھلاڑیوں نے ناصرف روزے کی حالت میں بھرپور کھیل پیش کیا بلکہ افطار بھی کیا۔ آیئے ایسے ہی چند نامور کھلاڑیوں کے بارے جانتے ہیں جو کھیل کو روزے کی راہ کی رکاوٹ نہیں سمجھتے۔ موسیٰ نیاختے: فٹبال دنیا کا سب سے پسندیدہ اور مقبول کھیل سمجھا جاتا ہے، کئی مسلمان کھلاڑی عالمی سطح پر اپنا نام پیدا کرچکے ہیں، مصر کے موسی نیاختے بھی ایسے فٹبالر میں شاملہ ہیں جن کی خدمات لاکھوں ڈالر کے عوض دنیا کے مقبول کلب حاصل کرتے ہیں۔ چند روز قبل جرمن فٹبال لیگ (بنڈس لیگا) کے ایک میچ کے دوران موسیٰ نیاختے اپنے کھیل کا جادو جگارہے تھے، اسی دوران افطار کا وقت ہوگیا ۔ میچ ریفری نے عین افطار کے وقت مخٹصر دورانیے کے لیے کھیل روکا اور اسی دوران موسیٰ نے اپنا افطار کیا۔ کیری ایرونگ: امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کیری ایرونگ کا شمار دنیا کے ان خوش قسمت انسانوں میں ہوتا ہے جو پیدا تو دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے جوڑے کے ہاں ہوئے لیکن وہ خود اسلام کی حقانیت کو سمجھ کر ناصرف مسلمان ہوئے بلکہ اپنے ہر عمل کو اسلام کی تعلیمات کے مطابق ڈھالا۔ کیری ایرنگ امریکا کی قومی باسکٹ بال ٹیم کا حصہ ہیں، چند روز قبل ان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی جس میں وہ کھیل کے دوران کچھ دیر کے لیے بیٹھ گئے اور پھر روزہ افطار کرنے لگے۔ پال پوگبا: فرانسیسی کھلاڑی پال پوگبا کا شمار فٹبال کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ دولت کی ریل پیل کے باوجود پال پوگبا ایک باعمل مسلمان ہیں۔ گزشتہ برس ایک میچ کے دوران افطار کے لئے پال پوگبا نے کنارے پر چلے گئے۔ امپائر نے بھی ان کے افطار کے لیے 30 سیکنڈ تک کھیل کو روک دیا تھا۔ پال پوگبا کا کہنا ہے کہ وہ کئی برسوں سے بلاناغہ رمضان المبارک کے روزی رکھتے ہیں اور انہیں کبھی بھی اس کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ پال پوگبا نے گزشتہ برس ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے سامنے رکھی بیئر کی بوتل بھی ہٹادی تھی۔ محمد رضوان: پاکستان کرکٹ ٹیم کے باصلاحیت وکٹ کیپر بیٹر کا شمار صوم و صلوۃ کا پابند کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ دوران میچ کئی مرتبہ وقفے میں وہ نماز کی ادائیگی کرتے نظر آتے ہیں۔ گزشتہ برس انہوں نے ایک میچ کے دوران روزے کی حالت میں بہترین بلے بازی کے جوہر دکھائے تھے۔پوری ٹیم کا ہی افطار: گزشتہ برس انقرہ میں ترک فٹبال ٹیم نے روزے کی حالت میں میچ کھیلا اور میچ کے دوران جیسے یہ اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہوئیں کھلاڑیوں نے کھیل کا وقفہ کر لیا اور میدان میں ہی روزہ افطار کیا۔ افطار کے بعد دونوں ٹیم نے کھیل دوبارہ شروع کیا۔