اب تک پی ٹی آئی جلسوں میں کون کون سے فنکار شریک ہوئے ؟ نام سن کر آپ حیران رہ جائیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور فنکار بھی گزشتہ روز پی ٹی آئی کے کراچی جلسے میں پھرپور انداز سے شریک ہوئے اور عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ‘ایبسولوٹلی ناٹ’ کہنے والوں میں شامل ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر کراچی جلسے میں شرکت کرنے والے شوبز ستاروں کی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ جن میں قابل ذکر نام میں ہارون شاہد، آمنہ ملک، فیروز خان، تارا محمود ،مریم نفیس ، سائرہ یوسف منیب بٹ شامل ہیں۔ واضح رہےکہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے کہتا ہوں کہ سارے پاکستانی مل کرکہیں کہ ہمیں انتخابات چاہئیں، اگر لوگوں کو میر جعفر پسند ہوا تو یہ جیت جائیگا، میر جعفر نے ہر قسم کی انتقامی کارروائی کرنی ہے۔