Categories
اسپیشل سٹوریز

بچوں کے نام تجویز کرکے لاکھوں روپے کمانے والی خاتون

امریکہ(ویب ڈسیک) امریکا میں ایک خاتون ایسی ہے جو بچوں کے نام تجویز کرکے ہزاروں ڈالرز کماتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ ٹیلر اے ہمفری بچوں کے نام تجویز کرتی ہیں، جو لوگوں سے ان کی اولاد کے لیے بہترین نام چننے میں

مدد کرنے کے لیے ہزاروں ڈالر وصول کرتی ہیں۔ یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ کوئی انسان اپنے بچے کے لیے موزوں نام کے انتخاب میں والدین کی مدد کر کے لاکھوں روپے کما سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہمفری کئی سالوں سے بچوں کے نام تجویز کرکے اپنے ایک کلائنٹ سے 15سو ڈالرز سے 10 ہزار ڈالرز (18 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) تک کمالیتی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہمفری بچے کانام تجویز کرنے کیلئے فون کال کی مدد سے کلائنٹ کو ایک سوالنامہ پیش کرتی ہیں جس کے جوابات کی مدد سے بچوں کے مخصوص ناموں کی فہرست ( جس میں خاندانی کاروبار کے ساتھ جنیات سے متعلق) تحقیقات کے بعد دی جاتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق 2015 میں ہمفری نے انسٹا گرام پر @whatsinababyname کے نام سے ایک اکاؤنٹ بنایا جس میں وہ کچھ پسندیدہ بچوں کے ناموں کی فہرست جاری کرتی اور صارفین کو مفت کے مشورے بھی دیتی تھیں۔ تاہم 2018 میں ان کو احساس ہوا کہ اس سے پیسے بھی کمائے جاسکتے ہیں اس لیے انہوں نے نام تجویز کرنے کے عوض ہزاروں ڈالرز لینا شروع کردیے۔ رپورٹس کے مطابق ہمفری اب بھی ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر بچوں کے ناموں سے متعلق مفت مشورے دیتی ہیں لیکن وہ کلائنٹ جو واقعی اپنے بچے کے لیے ایک خاص نام چاہتے ہیں، یا جن کی خصوصی ضروریات ہیں انہیں ہزاروں روپے ادا کرنا پڑتے ہیں۔