نئی حلقہ بندیاں شروع ہونے سے پہلے ہی متنازعہ ہو گئیں، پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کےشیڈول کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن کاحلقہ بندیوں کاشیڈول آئین وقانون کیخلاف ہے،

نئی مردم شماری تک نئی حلقہ بندیوں کی ضرورت نہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کوانتخابی عمل میں تاخیرسےروکاجائے، درخواست میں وفاق،الیکشن کمیشن،ادارہ شماریات کوفریق بنایاگیاہے، صوبائی چیف سیکرٹریزاورسیکرٹری کابینہ کوبھی فریق بنایاگیاہے۔