جیب میں سمانے والا طاقتور پنکھا، ہیئرڈرائر اور ہوائی پمپ

لاہور(ویب ڈیسک) تصویر میں دکھائی دینے والا خوبصورت شاہکار ایک دستی پنکھا ہے۔ یہ اپنی جسامت میں دنیا کا طاقتور ترین پاکٹ فین ہے جو مکمل طور پر کارڈلیس اور ایک چارج پر گھنٹوں چلتا ہے۔ اس کے علاوہ گرم ہوا دے کر یہ ہیرڈرائر بن جاتا ہے اور ایئرپمپ بھی بن سکتا ہے۔
انڈی گو گو نامی کراؤڈ فنڈنگ پر اس کی مالی معاونت مکمل ہوچکی ہے۔ ہلکے پھلکے پنکھے کی موٹر ایک منٹ میں 86 ہزار مرتبہ گھومتی ہے جو ناقابلِ یقین رفتار بھی ہے۔ تاہم اس کی رفتار کو چار انداز سے متعین کیا جاسکتا ہے۔ ایک مرتبہ چارج پونے پر یہ پنکھا مسلسل پانچ گھنٹے تک چل سکتا ہے۔ مکمل طور پر کارڈلیس پنکھا مضبوط لیکن ہلکی پھلکی دھات سے بنا ہوا ہے۔ 220 گرام کے انتہائی ہلکے پھلکے وزن کی وجہ سے جدید آلات کی آزمائش کرنے والے یوٹیوبر نے اسے بہترین قرار دیا ہے۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس ہوا پھینکنے والے آلے یعنی بلوور میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح کتابوں کی دراز صاف کی جاسکتی ہے اور کمپیوٹر یا کی بورڈ پر جمی گرد سیکنڈوں میں دور کی جاسکتی ہے۔ اب اگر گھر میں سالگرہ ہے اوردرجنوں غبارے پھلانے ہیں تو اس سے بہتر پمپ کوئی نہیں کیونکہ یہ تیزی سے ہوا بھرنے کا کام کرسکتا ہے۔ 69 ڈالر میں یہ پنکھا ایک بہترین آلہ ہے۔