لاہور(ویب ڈیسک) موتیوں جیسے دانت کے باعث انسان کی مسکراہٹ دلکش دکھائی دیتی ہے اگر وہ پیلے ہوجائیں یا خراب ہونے لگے تو متاثرہ شخص لوگوں کی توجہ حاصل نہیں کرپاتا۔ آج ہم آپ کو سستے اور آسان ٹوٹکے بتائیں گے تاکہ جو اعتماد دانتوں کی بیماریوں کے باعث آپ کھو چکے
ہیں تاکہ وہ واپس لوٹ سکے۔ تحقیقی اور طبی ماہرین کے مطابق وہ افراد جو دن میں تین بار برش کرتے ہیں اُن کو شوگر کا مرض لاحق ہونے کے خطرات 14 فیصد کم ہوجاتے ہیں۔ امریکا کی ایک یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ دانت برش کرنا انسانی صحت کے لیے مفید ہےجبکہ وہ لوگ جو دانت برش نہیں کرتے وہ کینسر جیسے خطرناک مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق دانت صاف نہ کرنے کی وجہ سے مسوڑھوں کی بیماری ہوتی ہے جو منہ کے کینسر کے خطرات کو بڑھا دیتے ہے جبکہ پیٹ کا کینسر بھی امکان ہوسکتا ہے۔ یہاں یہ با ت بھی جاننا بے حد ضروری ہے کہ اگر آپ دن میں دو سے زیادہ مرتبہ دانت برش کرتے ہیں اور چار منٹ سے زیادہ وقت صرف کرتے ہیں ، تو اس سے آپ کے دانتوں پر موجود اس قدرتی تہہ کو نقصان پہنچتا ہے جو دانتوں کی حفاظت کرتی ہے۔