صارف کو تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا! خاتون ِ اول تہمینہ دُرانی نے سر عام آئینہ دکھا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) خاتونِ اول تہمینہ درانی نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر پر منفی تبصرے کرنے والے صارف کو کرارا جواب دے دیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق تہمینہ درانی کو بلقیس ایدھی کی وفات کے بعد سے ٹوئٹر پر متحرک دیکھا جارہا ہے، وہ لمحہ بہ لمحہ اپنے جذبات سوشل میڈیا پر شیئر کررہی ہیں۔ایسے میں عاصم نامی ایک صارف نے ان کے ایک ٹوئٹ پر
تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ بھی شہباز شریف کی طرح تصویر کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں۔‘صارف کے اس تبصرے پر تہمینہ درانی نے انتہائی تحمل مزاجی کا مظاہرہ کیا اور لکھا کہ ’آپ پہلے مجھے اچھی طرح پہچانیں تاکہ آپ مجھ سے بلاوجہ غلط نفرت نہ کریں عاصم۔‘ٹوئٹر پر ایک لاکھ 57 ہزار فالوورز رکھنے والی تہمینہ درانی نے بعد ازاں ایک ٹوئٹ شیئر کیا جس میں کہا گیا کہ ’میں صرف اس وقت بات کرتی ہوں جب مجھے اس فورم پر اپنے چاہنے والوں کو پیغام پہنچانے کی ضرورت ہو۔‘انہوں نے کہا کہ زیادہ تر میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے، بلقیس ایدھی کے آخری ایام میں پوری دنیا کے لوگوں کے ساتھ بانٹنا چاہتی تھی۔