دنیا بھر میں انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے ؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

لاہور: (ویب ڈیسک) امریکہ اور فرانس میں برڈ فلو کی بیماری پھوٹنے کے باعث دنیا بھر میں انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ادھر یوکرین جنگ کی وجہ یورپی ممالک اور مشرق وسطی میں انڈوں کی فراہمی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ انڈوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ایسے افراد خاص طور پر متاثر ہو رہے ہیں

جو کم آمدنی پر گزر بسر کرتے ہیں اور انڈوں کو گوشت کے مقابلے میں بہتر پروٹین غذا سمجھتے ہیں۔ انڈوں کی مانگ ایسٹر جیسے خاص تہواروں پر زیادہ بڑھ جاتی ہے کیونکہ امریکہ میں یورپ میں بیشترخاندان چھٹیاں اپنے گھروں پر گزار رہے ہوتے ہیں اور انڈوں سے بنی چیزیں استعمال کرتے ہیں۔ رائٹر اور امریکی حکام کے مطابق سال دو ہزار پندرہ میں برڈ فلو کے آغاز کے بعد سے امریکہ کے کمرشل فارمز میں انیس ملین انڈے دینے والی مرغیاں ہلاک ہوچکی ہیں جو تقریباً ملک کی چھ فیصد بنتا ہے۔ اس حوالے سے فرانس کی صورت حال بھی کچھ مختلف نہیں جہاں یہ تعداد لگ بھگ آٹھ فیصد بنتی ہے، جنگلی پرندوں سے پھیلنے والی بیماروں سے مرغیاں کے غول کے غول متاثر ہوجاتے ہیں۔ یوکرین میں جان لیوا وائرس نہ صرف یہ کہ انڈوں کی فراہمی کے حوالے سے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے بلکہ مرغیوں کی خوارک مہنگا ہونے اور ملازمین کی قلت کا باعث بھی بن رہا ہے۔ انڈوں کی قیمتوں میں اضافے سے نہ صرف بیکریوں اور خوارک فراہم کرنے والی کمپنوں کے منافع میں کمی ہوتی ہے جو میدہ اور دیگر اشیاء کی بڑھتی قیمتوں سے پہلے ہی متاثر اور مہنگی ہوجاتی ہیں۔ یواین فوڈ ایجنسی کے مطابق اس سے آٹے اور مکئی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انڈوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ایسے افراد خاص طور پر متاثر ہو رہے ہیں جو کم آمدنی پر گزر بسر کرتے ہیں اور انڈوں کو گوشت کے مقابلے میں بہتر پروٹین غذا سمجھتے ہیں۔