بابر اعظم ’دلہا‘ بن گئے؟ تصویر سامنے آگئی

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اس وقت اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں، ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان موجود ہیں۔ بابر اعظم کی حالیہ فارم کے پڑوسی ملک بھارت میں بھی چرچے ہورہے ہیں کیونکہ ویرات کوہلی ان دنوں آؤٹ آف فارم چل رہے ہیں۔ لیکن بابر اعظم جو اس وقت دنیائے کرکٹ پر راج کررہے ہیں ان کے مداح انہیں جلد دلہا بنتے دیکھنا چاہتے ہیں لیکن دائیں ہاتھ کے بیٹر کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تاہم پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک ڈرائنگ آرٹسٹ نے بابر کے مداحوں کی یہ خواہش پوری کردی ہے۔ جی ہاں انسٹاگرام پر آکاش ننجانی نامی صارف نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا دلہے کے روپ میں ایک شاندار اسکیچ بنایا۔ ویڈیو میں دیکھا گیا جاسکتا ہے کہ آرٹسٹ نے بابر کا ایک بھارتی دلہے کے روپ میں ان کا لال رنگ کی پینسل سے اسکیچ بنایا۔