Categories
اسپیشل سٹوریز

کرکٹ کے بعد فٹبال میں بھی میچ فکسنگ!!! فٹبال ٹورنامنٹ میں فکسنگ پر ٹیم ایونٹ سے باہر

کراچی(ویب ڈیسک) کراچی میں جاری رمضان کپ فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کے آخری لیگ میچ میں کھلاڑیوں کی ملی بھگت سے میچ فکسڈ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ نیشنل شاہین اور بابل اسپورٹس کے درمیان کھیلاگیا جوکہ میچ فکسڈ ثابت ہوا، ٹورنامنٹ کے منتظمین نے فوری ایکشن لیا کھلاڑیوں کے بیانات لیے گئے اور فکسنگ میں ملوث ٹیم نیشنل شاہین کو سیمی فائنل سے باہر کردیا گیا۔

ٹورنامنٹ کے سیکرٹری ناصر اسماعیل نے اس حوالے سے کہا کہ بابل اسپورٹس پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر تھی ،میچ فکسنگ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ملوث تھے۔ اس کے علاوہ میچ میں شریک بابل اسپورٹس کلب نے بھی اپنے کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لیا ہے، کھلاڑیوں پر چار چار ماہ کی پابندی عائد کردی ۔ جس کے بعد برما آفریدی ملیر کو کامیاب قرار دیتے ہوئے سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں شامل کرلیا گیا۔