ویرات کوہلی کی ایسی لڑکی ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آگئیں جنہیں دیکھ کر انوشکا شرما آگ بگولا ہو جائیں گی

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی جوڑی کرکٹ اور فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین جوڑیوں میں سے ایک ہے۔ ویرات کوہلی 2009ء سے بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں، 2013ء میں ان کی انوشکا شرما کے ساتھ محبت کی کہانی شروع ہوئی

اور 2017ء میں دونوں کی شادی ہو گئی۔ بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ انوشکا سے پہلےویرات کوہلی برازیل کی ایک ماڈل و اداکارہ کے ساتھ بھی تعلق میں رہے اور اب اس ماڈل اور ویرات کوہلی کی تصاویر ایک بار پھر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں۔ بھارتی نیوز چینل زی نیوز کے مطابق برازیل کی اس ماڈل و اداکارہ کا نام ازابیل لیٹی ہے۔ اس نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز عامر خان کی 2012ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’تلاش‘ سے کیا تھا۔ ازابیل نے اس کے بعد کئی بالی ووڈ اور تیلگو فلموں میں کام کیا۔ وہ کئی گانوں کی ویڈیوز میں بھی کام کر چکی ہیں جن میں گلوکار ’گرو رندھاوا‘ کا معروف گیت ’لاہور‘ بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق ویرات اور ازابیل کا تعلق 2سال تک رہا۔ ان کی ایک ساتھ بنائی گئی تصاویر ان دنوں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔