مداح ہو تو ایسے!!! کلکتہ میں عالیہ بھٹ، رنبیر کپور کی غائبانہ شادی

کلکتہ(ویب ڈیسک)بھارتی عوام فنکار جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کے بخار میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ بھارتی ریاست کلکتہ سے تعلق رکھنے والے چند افراد کی جانب سے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی غائبانہ شادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کلکتہ میں

موجود اس نو بیاہتا جوڑے کے مداحوں کی جانب سے دیو ہیکل گڑیا اور گڈے کو بنگالی عروسی لباس میں خوب سجا کر اُن کے چہروں پر عالیہ اور رنبیر کے چہرے لگا دیئے گئے اور باقاعدہ طور پر اس جوڑے کی شادی کی ساری رسومات ادا کی گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس تقریب میں کھانے پینے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ انٹرنیٹ صارفین کا کلکتہ کے عوام کے اس عمل پر کہنا ہے کہ عوام کے پاس بہت فضول وقت ہے ، کلکتہ کے عوام کی یہ سوچ نوکریاں اور روزگار نہ ہونے کے سبب ہے۔