ایک اے سی سے دو کمروں کوٹھنڈا کرنے اور بجلی کی بچت کا یہ آسان طریقہ اپنائیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں موسماتی تغیرات کی بناپر موسم شدت اختیار کرتا جارہا ہے اور سردیاں شدید تر جبکہ گرمیاں طویل تر ہوتی جارہی ہیں۔ ایسے صورت میں گھروں میں موجود پنکھے کمرہ ٹھنڈا کرنے کے لئے ناکافی ہے اور اے سی کا بل زیادہ آنے کی وجہ سے ہرکمرے میں اسے لگانا ممکن بھی نہیں ہے۔ گرمی میں دوپہر اور رات کے وقت اے سی کے بغیرسونا محال ہوجاتا ہے لیکن گھر میں دو کمرے ہواور ایک اے سی تو گھر کے تمام افراد کا ایک کمرے میں سونا مشکل ہوجاتا ہے۔ اسی مسئلے کو حل کرنے کے لئے ایک آسان سا طریقہ بتایا جارہا ہے جس سے گھر میں ایک اے سی بھی ہوتووہ دو کمروں کو ٹھنڈا کر دے گا۔ اس مقصد کے لئے اے سی کو ایک ایسے کمرے میں لگائیں جو اندر کی طرف ہو اور اسی کمرے کے ساتھ والی کمرے کی دیوار پر ایگزاسٹ فین لگائیں، اس طرح ایک کمرے کی ٹھنڈک بآسانی دوسرے میں پہنچ جائی گی اور بجلی کابل بھی کم آئے گا۔ آپ کے گھرمیں اگر دو کمرے آپس میں جڑے ہوئے بنے ہیں تو ان کے درمیانی پلر میں اے سی لگائیں اس طرح ایک ہی اے سی دونوں کمروں کو ٹھنڈا کرے گا۔ ایک اے سی سے اگر دوکمروں کو ٹھنڈا کرنا مقصود ہوتو دروازہ کھلا رکھا جاسکتا ہے اس طرح اس کی کولنگ دوکمروں تک پہنچ جائے گی۔