ممبئی: (ویب ڈیسک) رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی اس وقت بولی وڈ میں سب سے زیادہ زیر بحث ہے۔ 13 اپریل کو شادی کا آغاز مہندی کی تقریب سے ہوا۔ رنبیر کے گھر واستو پر بہت سی گلیمڈ اپ مشہور شخصیات کو آتے دیکھا گیا۔ رنبیر کی کزن بہنیں کرینہ کپور خان اور کرشمہ کپور ان مشہور شخصیات میں شامل تھیں جنہوں نے مہندی کی تقریب میں شرکت کی۔
اپنے روایتی لباس میں دونوں کپور بہنیں شاندار لگ رہی تھیں۔ تاہم، ان کے لباسوں کے درمیان قیمت کے فرق نے سب کی دلچسپی کو متاثر کیا ہے۔ آئیے پہلے کرینہ کپور خان پر ایک نظر ڈالتے ہیں، وہ ڈیوا جو ہر وقت بے عیب نظر آتی ہیں! کرینہ نے مہندی کی تقریب کے لیے سفید، پیسٹل گلابی اور نیلے رنگ میں کڑھائی والے لہنگے کا انتخاب کیا۔ منیش ملہوترا نے یہ لہنگا ڈیزائن کیا، جس میں اسٹریپی بلاؤز تھا۔ ان کے کپڑے کھلے کھلے سے تھے اور انہوں نے بہت کم میک اپ کیا تھا۔ کیا آپ کو اندازہ ہے کہ اس ایک لہنگے کی قیمت کتنی ہے؟ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی قیمت 6 لاکھ روپے ہے۔ دوسری جانب کرشمہ کپور نے پنیت بلانا کا بنایا ہوا انار کلی لباس پہنا۔ وہ مہندی کی تقریب کے تھیم کے ساتھ گھلنے ملنے کے لیے ایک خوبصورت پیلے رنگ کے لباس کے ساتھ گئیں۔ لباس کے ساتھ ایک ہیوی گوٹہ جالی دوپٹہ اور پینٹ شامل تھی۔ ویب سائٹ پر خوبصورت لباس کی قیمت 65,000 روپے ہے۔ اپنے جوڑے کے ساتھ میچنگ میں انہوں نے ایک خوبصورت مانگ ٹیکا اور چاند بالیوں کا انتخاب کیا۔ حالانکہ عالیہ بھٹ نے بھی سبیا ساچی اور منیش ملہوترا کے ڈیئزائن کردہ لباس پہنے، تاہم ان کی قیمتیں ابھی خفیہ ہی رکھی گئی ہیں جو وقت آنے پر بتائی جائیں گی۔ بدھ کے روز، رنبیر کی باندرہ رہائش گاہ واستو کے باہر کئی سیکیورٹی گارڈز دیکھے گئے جہاں سب کچھ آسانی سے جاری رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی دروازے پر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔ ہلدی کی تقریب کے لیے مبینہ طور پر گھر میں داخل ہونے والے لوگوں کے فون کیمروں پر گارڈز کو گلابی رنگ کے اسٹیکرز لگاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ واستو اور عالیہ کی جوہو والی رہائش گاہ کو چمکدار گلابی اور سنہری روشنیوں میں سجایا گیا تھا۔ رنبیر کی بہن ردھیما کپور سہانی بھی اپنے بھائی کی شادی کی خبروں کے دوران ممبئی پہنچ گئی تھیں۔