پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس،حکومتی ارکان آپے سے باہر،ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کو تھپڑ جڑ دیے ،اسمبلی میں اصلی لوٹوں کی بھی بھرمار کر دی

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو حکومتی ارکان نے تھپڑ مار دیے ، حکومتی ارکان کی جانب سے ڈپٹی سپیکر پر لوٹے بھی پھینکے گئے۔اور بال کھینچے،ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو سکیورٹی گارڈز نے با مشکل حکومتی ارکان کے چنگل سے نکالا۔ تفصیلات کے مطابق

پنجاب اسمبلی کے ایوان میں جونہی ڈپٹی سپیکر داخل ہوئےتو حکومتی ارکان نے ان پر لوٹے پھینکے اور پھر دھاوا بول دیا ، اس دوران ڈپٹی سپیکر کو تھپڑ بھی مارے گئے ۔ ڈپٹی سپیکر ابھی اپنی کرسی پر بیٹھ بھی نہ پائے تھے کہ حکومتی ارکان نے دھاوا بول دیا ، سکیورٹی ارکان فوری طور آگے بڑھے اور سپیکر کو حفاظت میں لے کر چیمبر میں لے گئے ، ہنگامی آرائی کے باعث اجلاس رک گیا ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حکومتی ارکان نے ڈپٹی سپیکردوست مزاری کے بال بھی نوچے ، حکومتی ارکان نےڈپٹی سپیکر کے باہر جانے کے بعد وکٹری کا نشان بنایا۔