ندا یاسر شادی سے پہلے یاسر نواز کے متعلق کیا سوچتی تھیں؟ اداکارہ نے انکشاف کر دیا

کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کا مشہور جوڑا اداکارہ و میزبان ندا یاسر جب اپنے شوہر یاسر نواز سے شادی سے پہلے ڈرامے میں کام کے دوران ملی تھی تو وہ ان کے بارے میں کیا سوچتی تھی اداکارہ نے بتا دیا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے یاسر نواز کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ”وہ بہت زیادہ غصے
والے تھے اور اپنے بارے میں ہمیشہ بڑا سوچتے تھے مجھے ایسا لگتا تھا جیسے انھیں اپنی سفید رنگت کی وجہ سے بہت غرور ہے میں اس وقت بلکل نئی تھی جب مجھے ان کے ساتھ ڈرامے میں کام کرنے کی آ فر ہوئی تھی میں بہت خوش تھی کیونکہ وہ اس وقت کے بہت بڑے اداکار تھے“۔یاد رہے کہ اداکارہ ندا یاسر پاکستانی اداکار اور فلم میکر یاسر نواز کی اہلیہ ہے اور اس قت وہ مارنگ شو صبح سویرے پاکستان کی میزبان کے فرائض ادا کر رہی ہیں۔