Categories
پاکستان

نئی حکومت کے آتے ہی سرکاری پناہ گاہیں بند؟ خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک ) سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا تھا کہ وزیراعظم کی تبدیلی کے بعد سرکاری پناہ گاہیں بند کردی گئی ہیں تاہم ان افواہوں کی اب حقیقت سامنے آگئی ۔نجی ٹی وی چینل سے وابستہ خاتون صحافی سیمل ہاشمی نے بتایا کہ ” لاہور میں پنگاہ گاہیں مکمل طورپر فعال ہیں اور اس کی تصدیق محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نے بھی کردی ہے”۔ ساتھ ہی انہوں

نے لکھا کہ ” افواہیں پھیلانا بند کریں”۔ادھر پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے احساس پروگرام اور پناہ گاہیں بند کرنے کی خبروں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں پہلے خطاب میں واضح کیا تھا کہ عوامی خدمت کے منصوبے جاری رہیں گے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہ صرف جاری رہے گا بلکہ اسے مزید توسیع دی جائے گی ،وزیراعظم شہباز شریف نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بچوں اور بچیوں کی تعلیم کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ،کوئی پروگرام بند نہیں ہوا،عوام کی بھلائی کے ہر منصوبے کو مزید بہتر بنائیں گے۔