وہ فلم جو 2015 میں بنی لیکن ریلیز 2115 میں ہو گی

لاہور(ویب ڈیسک) یہ ایک شارٹ فلم ہے جس کا نام “100 سال” رکھا گیا ہے۔ یہ فلم بن چکی ہے، ٹیزر جاری ہوئے ہیں اور 2015 میں فلم بنا کر اسے ایک جگہ محفوظ کیا گیا ہے کیونکہ یہ 100 برس بعد سال 2115 میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم

کی ہدایت رابرٹ روڈریگز نے کی ہے جو اسپائے کڈز اور ڈان ٹو ڈسک جیسی فلمیں بناچکے ہیں۔ اس میں مرکزی کردار جان مالکووچ ہیں جنہیوں نے اپنی زندگی کی بہترین اداکاری اس فلم میں کی ہے۔ اس فلم کا پورا نام “دی ہنڈرڈ ایئرز، دی مووی یو ول نیور سی ہے۔ اس میں تمام فکری قوتوں کو استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ اب سے 100 برس بعد کی زندگی کیسی ہوگی۔ یہ فلم ایک ویڈیو فن پارہ بھی ہے جس میں ماضی، حال اور مستقبل دکھا گیا ہے۔ اس فلم کے ٹریلر تو جاری نہیں کئے گئے ہیں تاہم ٹیزر ضرور جاری ہوئے ہیں جن کے تین ورژن ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ 2115 کے تین فرضی منظرنامے پیش کئے گئے ہیں۔ فلم میں نیوکلیائی حادثات اور دیگر اہم موضوعات کو بھی دکھا گیا ہے۔ فلم کے اندر تین مرکزی کردار ہیں جو ایک دوسرے سے تعلق رکھتے ہیں۔ 18 نومبر 2015 کو یہ فلم مکمل ہوگئی تھی اور اس تاریخ کے عین ایک سو برس بعد 18 نومبر 2115 کو ریلیز کی جائے گی۔ فی الحال ایک بہت جدید لاک اپ میں رکھی ہے جس کے اوپر بلٹ پروف شیشہ لگا ہے۔ ٹائمر کے لحاظ سے اس کا دروازہ 2115 میں ازخود کھل جائے گا۔ فلم کی افتتاحی تقریب میں پوری دنیا سے 100 مشہور شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ فلم کی دیگر کاپیاں دنیا کے کئی مقامات پر رکھی گئی ہیں۔