رنبیر کپور شادی کے بعد بڑی مشکل میں پھنس گئے! پڑوسیوں نے اداکار کے خلاف شکایت درج کرادی۔

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کے دوران ٹریفک قوانین کی کھلی خلاف ورزی پر پڑوسیوں نے اداکار کے خلاف شکایت درج کروادی۔ رنبیر کپور کے پڑوسیوں نے بالی ووڈ جوڑے کی شادی کے ہنگامے کی شکایت پالی ہل ریذیڈنٹس ایسوسی ایشن (پی ایچ آر اے) میں درج کروائی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ چند صحافی مشہور شخصیات کی تصاویر کھینچنے کی کوشش کے دوران تیز رفتار گاڑیوں کا پیچھا کرتے گر کر زخمی بھی ہوئے تھے۔ پی ایچ آر اے کے سیکریٹری مدھو پوپلائی نے اس رپورٹ کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس سینئر انسپکٹر سے رابطہ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے رنبیر کی عمارت واستو کے دالان میں ان کے آنے کے بعد ایک میٹنگ بھی کی تھی لیکن وہ میٹنگ بھی بےسود رہی۔ واضح رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ نے گزشتہ روز ممبئی کے باندرہ میں واقع واستو مینشن میں اپنے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں شادی کی ہے۔