صرف ایک ملی میٹر کی “ویلڈنگ ڈائی “کودیکھ کر دنیا حیران،یہ ڈائی اصل میں ہے کس چیز کی؟؟

ٹوکیو(ویب ڈیسک) جاپانی ماہرین نے دنیا کی مختصر ترین دھاتی ڈائیوں میں سے ایک ڈائی تیار کی ہے جس میں باقاعدہ سوراخ بھی کئے گئے ہیں۔ اسے انگلی کے پور پر رکھا جائے تب بھی یہ بہت مشکل سے دکھائی دیتی ہے کیونکہ اس کی جسامت صرف ایک ملی میٹر ہے۔

مزدا موٹر کمپنی میں ویلڈنگ کرنے والے ہنرمندوں نے اسے تیار کیا ہے اور انہوں نے ویلڈنگ کی بدولت یہ ڈائی تراشی ہے۔ اسے غور سے دیکھا جائے تب ہی یہ بنیادی خدوخال سامنے آتے ہیں۔ جاپانی سوشل میڈیا پر اس پانسے نما ڈائی کی تصاویر مقبول ہورہی ہے۔ جسے 30 ہزار سے زائد لائکس ملے ہیں اور ہزاروں لوگوں نے اپنا ردِ عمل تحریر کیا ہے۔ اگرچہ اس ڈائی کا کوئی عملی استعمال نہیں کیونکہ اتنی چھوٹی کوئی مشین ہی نہیں جہاں اسے لگایا جاسکے۔ تاہم یہ ایک ریکارڈ کی شے ضرور ہے جو اپنے ہنرمندوں کی مہارت ظاہر کرتی ہے۔ اس کی سختی بھی عین بڑی ڈائیوں جیسی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ڈائی کو دیکھ کر ہنرمندوں کے صبر اور محنت کی تعریف کی ہے۔ اس پر چھکے کی طرح ایک سے لے کر چھ خانے بنے ہیں۔ سب سے پہلے ٹی شکل کی صورت میں ایک پلیٹ ڈھالی گئی۔ پھر اسے اعلیٰ درجے کی نفیس چمٹیوں سے موڑ کر چوکور شکل دی گئی۔ آخر میں سارے حصوں کو انتہائی باریک ویلڈنگ عمل سے گزار کر ویلڈ کردیا گیا۔ ویلڈر نے بتایا کہ یہ بہت باریک کام تھا جو بہت نفاست سے کیا گیا اور اس پورے عمل میں سانس روک کر رکھی گئی تھی۔ مزدا کمپنی میں چند برسوں قبل نفیس اور باریک پرزے ڈھالنے کا ایک شعبہ قائم کیا گیا ہے۔ یہاں کے کاریگروں نے پہلے 100 ملی میٹر کی ڈائی چار برس قبل بنائی تھی اور آہستہ آہستہ اس تخلیق کو مزید اختصار سے گزار کر ایک ملی میٹر تک لایا گیا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ ایک بڑے محدب عدسے کے سامنے سانس روک کر اسے بنایا گیا ہے جو غالباً دنیا کی سب سےمختصر ترین ڈائی بھی ہے۔