وہ وقت جب پاکستانی اداکار “عدیل چوہدری کے گھر سے چور فروٹ اور دودھ لے اُڑے

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل عزیز نے اپنے پہلے کرش سے متعلق بتادیا۔نجی نیوز چینل کے شو اداکارہ کومل عزیز اور عدیل چوہدری نے شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ اداکارہ نے اپنے پہلے کرش سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ

میرے اسکول میں ایک لڑکا پسند تھا جو بہت ہی لڑائیاں کرتا تھا اور ڈون کی طرح تھا وہ مجھے پسند تھا۔ کون سی ایک عادت بدلنا چاہتی ہیں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کومل عزیز نے کہا کہ پہلے مجھے غصہ بہت آتا تھا لیکن میں اب دوسری طرف چلی گئی ہوں اور کچھ زیادہ ہی صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتی ہوں۔ عدیل چوہدری نے کہا کہ اب یہ کرتی ہیں کہ دل میں رکھتی ہیں اور ایک مہینے بعد غصہ نکال لیتی ہیں۔ اس پر کومل عزیز نے کہا کہ میں نے غصہ کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا ہے لیکن اب میں ایک کمپنی میں اپنے ملازمین کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرتی ہوں تو دیکھا کہ وہ اب مجھ سے بدتمیزی کرنے لگے ہیں۔ کومل عزیز نے کہا کہ اب میں سوچتی ہوں کہ غصہ اور صبر کے بیچ میں مجھے آنا ہے مطلب جہاں غصہ کرنا چاہیے وہاں غصہ کرنا ہوگا۔ عدیل چوہدری گھر میں چوری سے متعلق بتایا کہ جب کراچی میں نیا نیا شفٹ ہوا تھا تو ایک چور داخل ہوا تھا اس نے دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوا اس نے پہلے کپڑے پہننے کی کوشش کی لیکن اسے فٹ نہ آئے تو اس نے فریج سے فروٹ اور دودھ لے کر چلا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ چور کو چاہیے تھا کہ ٹیبل پر پیسے یا نوٹ میرے لیے ہی چھوڑ جاتا کہ بھائی تو اپنا کچھ کرلے۔