Categories
شوبز

سارہ خان نے فلموں میں کام کرنے کے لیے اپنی شرط بتا دی، جان کر آپ بھی سرپکڑ لیں

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے فلموں میں کام کرنے کے لیے اپنی شرط بتا دی، انہوں نے کہا کہ وہ بہت بری ڈانسر ہیں اس لیے وہ فلموں میں کام نہیں کرسکتیں۔ اداکارہ سارہ خان کے ایک پرانے انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ فلموں سے متعلق بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ سارہ خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے اپنی حدود کا تعین کر رکھا ہے اور اگر انہیں ان کی شرائط پر فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوتی ہے تو وہ ضرور بڑے پردے پر کام کرتی دکھائی دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ڈانس نہیں آتا، وہ بہت ہی بری ڈانسر ہیں، اس لیے وہ فلموں میں کام نہیں کر سکتیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ڈانس کے علاوہ بھی کچھ چیزیں اور حدود ہیں جن کا انہوں نے تعین کر رکھا ہے، اس لیے وہ اپنی حدود پار نہیں کر سکتیں، البتہ انہیں حدود کے اندر فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہو تو وہ ضرور کام کریں گی۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ رومانس آنکھوں سے بھی کیا جاسکتا ہے اور اگر انہیں ایسا کرنے کو کہا گیا تو وہ ضرور کام کریں گی۔ یاد رہے کہ سارہ خان نے ابھی تک کسی فیچر فلم میں کام نہیں کیا البتہ کچھ ٹیلی فلمز میں ضرور کام کیا ہے۔