Categories
پاکستان

(ن)لیگ کا جمائما کے گھر کے باہر احتجاج کا پلان! عمران خان کی سابقہ اہلیہ بھی میدان میں آگئیں

لندن(نیوز ڈیسک ) پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈاسمتھ نے لندن میں اپنے گھر کے باہر ن لیگ کے احتجاج کے اعلان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے90 کی دہائی کے لاہور میں پہنچ گئی ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائما نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ میرے گھرکے باہراحتجاج

کیا جارہا ہے میرے بچوں کونشانہ بنایا جارہا ہے اورسوشل میڈیا پرنسلی منافرت پرمبنی مہم چلائی جارہی ہے۔یہ سب دیکھ کرایسا لگتا ہے کہ میں 90 کی دہائی کے لاہورمیں واپس پہنچ گئی ہوں۔‘جمائمہ نے اپنے ٹوئٹ میں ’پرانا پاکستان‘ کے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا ۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اتوارکولندن میں جمائما کی رہائش گاہ کے باہراحتجاج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، جمائمہ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں لیگی رہنما عابد شیر علی کے احتجاج کی کال کی ٹوئٹ بھی نظر آرہی ہے۔