شاہ ویر جعفری کو اہلیہ کی کونسی تین عادتیں پسند ہیں؟ سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں

کراچی: (ویب ڈیسک) مشہور یوٹیوبر اور وی لاگر شاہ ویر جعفری نے بتایا ہے کہ انہیں اپنی اہلیہ کی کونسی تین خوبیاں بےحد پسند ہیں۔ پاکستانہ یوٹیوبر اور وی لاگر شاہ ویر جعفری نے ایک انٹرویو کے دوران اہلیہ عائشہ بیگ کی تین خصوصیات بتائی ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے۔ حال ہی میں شاہ ویر جعفری کی جانب سے یوٹیوب پر ایک انٹرویو دیا گیا، اس انٹرویو کے دوران انہوں نے متعدد سوالوں کے جوابات دیئے جس میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کو ان کی اہلیہ کی کونسی تین باتیں بےحد اچھی لگتی ہیں۔ شاہ ویر نے کہا کہ اُنہوں نے ایک بار اہلیہ کو منانے کے لیے زیادہ سارے پھولوں سے کمرے کے فرش پر ’ آئی ایم سوری‘لکھا تھا جس کے فوراً بعد ہی عائشہ مان گئی تھیں اور انہیں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی۔ اپنے ہنی مون دورے سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہ ویر نے کہا کہ وہ مالدیپ میں جانا نہیں چاہتے تھے مگر انہیں مجبور کیا گیا تھا کہ ہنی مون کے لیے مالدیپ ہی جانا ہے، مگر مالدیپ بہترین، خوبصورت جگہ ہے، جب موقع ملے جانا چاہیے۔ جبکہ شاہ ویری جعفری کا اداکاری سے متعلق کہنا تھا کہ وہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی سوانح حیات پر اُن کا کردار ادا کرنا چاہیں گے۔ اہلیہ، عائشہ بیگ کی تین خصوصیات سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہ ویر جعفری کا کہنا تھا کہ ’اُن کی اہلیہ بہت ساتھ نبھانے والی ہیں، بہت خوبصورت اور اُن سے بے لوث محبت کرتی ہیں۔ شاہویر جعفری کا کہنا تھا کہ یہ تینوں خصوصیات انہیں اپنی اہلیہ میں بے حد پسند ہیں۔

Almarah Advertisement