کراچی جلسہ؛عمران خان نے شرکاء کو اپنے ساتھ کیا چیزلانےکاکہہ دیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نےپہلا پاور شو پشاور کیا، ہفتے کے روز شہرقائد میں پی ٹی آئی تاریخ رقم کرنے جارہی ہے، اس حوالے سے سابق وزیراعظم نے کارکنان نے اہم ہدایت کی ہے۔تفصیلات کےمطابق پشاور میں ہونےوالے تحریک انصاف کے تاریخ ساز جلسے میں عوام کا جم غفیر امڈ آیا تھا جس کی کچھ ویڈیو اور

تصاویر سابق وزیراعظم عمران خان نے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی تھی، عمران خان کا کہناتھا کہ شاندار استقبال پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔پاکستان میں جب بھی کسی وزیراعظم کو ہٹایا جاتا تو مٹھا ئیاں تقسیم کی جاتی تھیں مجھے ہٹایا گیاتو عوام نے اتنی عزت دی کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔اتوار کو جس طرح قوم باہر نکلی آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔عوام نے اتوار کو نکل کر بتا دیا امریکہ کی امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے۔ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ غلامی چاہتے ہیں یا آزادی۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پشاور جلسے کے بعد کراچی میں بھی پاور شو دکھانے کے لیے تیار ہے۔کل کراچی میں مزار قائد پر پی ٹی آئی ایک اور تاریخ رقم کرنے جارہی ہے۔جلسے میں شریک ہونے والوں سے سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک خواہش کی جس کی وضاحت پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے ایک ٹویٹ کرتے کی۔اسد عمر نے جلسے سے متعلق ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان شاء اللہ کل کراچی میں نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے کیونکہ یہ جدوجہد اب سیاسی پارٹی کے لیے نہیں بلکہ حقیقی طور پر آزاد قوم کے لیے ہے۔اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ کل کے جلسے میں شرکت کرنے والے لوگ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پاکستان کا قومی پرچم ساتھ لے کر آئیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں امپورٹڈ_حکومت_نامنظورکا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔