کیا آپ پہچان پائیں ہیں!!! تصویر دیکھ کر بتائیں یہ بچی کونسی مشہور بھارتی اداکارہ ہے؟

لاہور: (ویب ڈیسک) اس تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں یہ کس بالی وُڈ اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟ کیا آپ نہیں پہچان سکے؟؟؟ چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آخر اس تصویر میں موجود بچی آج کی کونسی معروف ترین اداکارہ ہے۔ دراصل تصویر میں نظر آنے والی یہ 6 سالہ بچی، بھارتی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا ہیں جو یہاں اپنی نانی کی سالگرہ منا رہی ہیں۔ پریانکا چوپڑا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نانی کے ہمراہ بچپن کی تصویریں شیئر کی ہیں۔ پریانکا چوپڑا نے ان تصویروں کے کیپشن میں بتایا ہے کہ ’وہ یہاں 6 سال کی ہیں اور اپنی نانی کی سالگرہ منا رہی ہیں۔ اپنی زندگی میں اہم کردار ادا کرنے پر اپنی نانی کو سراہتے ہوئے پریانکا کا کہنا ہے کہ ’جس دوران میرے والدین ڈاکٹر بننے کی تعلیم حاصل کر رہے تھے اور اپنا کیریئر بنانے کے لیے جد و جہد کر رہے تھے اس دوران نانی نے میری پرورش میں بہت مدد کی ہے، نانی میری پرورش کا بہت بڑا حصہ رہی ہیں۔‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں خود کو بہت خوش قسمت محسوس کرتی ہوں کہ میری زندگی میں پیدائش سے لے کر بڑے ہونے تک بہت سی مضبوط شخصیات شامل رہی ہیں۔‘پریانکا چوپڑا نے اپنی نانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ سب کی بہت مشکور ہوں، نانی میں آپ کو ہمیشہ یاد کرتی ہوں۔‘ یاد رہے کہ حال ہی میں پریانکا اور ان کے شوہر نے یہ خبر دی تھی کہ وہ سیروگیسی کے زریعے ایک بیٹی کے والدین بن چُکے ہیں۔

Almarah Advertisement