آریز احمد اپنی اہلیہ سے بھی زیادہ کونسی اداکارہ کے دیوانے ہیں؟ پہلی بار راز سے پردہ اٹھا دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) حال ہی میں محبت کی شادی کرنے والے اداکار آریز احمد نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ حبا بخاری سے بھی زیادہ کس کو فالو کرتے ہیں۔ حبا بخاری اور آریز احمد ندا یاسر کے شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی زندگی سے اور کیرئیر سے متعلق کئی باتیں کیں۔ اس دوران شو کی میزبان ندا یاسر نے اس جوڑی سے دلچسپ سوالات کیے اور راز اُگلوائے۔ ندا یاسر نے اس دوران حبا بخاری سے سوال کیا کہ ’وہ کونسی اداکارہ ہے جسے آپ کے شوہر آپ سے بھی زیادہ انسٹا گرام پر فالو کرتے ہیں؟ جس پر آریز احمد کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا، انسٹا گرام پر سب سے زیادہ اداکارہ عائزہ خان کو فالو کرتے ہیں۔ اس سوال کے جواب میں جہاں حبا بخاری شش و پنج میں مبتلا ہو گئی وہیں ندا یاسر اور آریز احمد نے ہنسنا شروع کر دیا۔ حبا بخاری پہیلیوں کی طرح اداکاراؤں کے نام بوجھتے عائزہ خان کے نام پر پہنچیں۔ حبا بخاری پر بھی اس شو کے دوران ہی پہلی مرتبہ یہ انکشاف ہوا کہ اُن کے شوہر عائزہ خان کو اُن سے بھی زیادہ فالو کرتے ہیں جس پر حبا نے حیرانگی کا اظہار کیا۔

Almarah Advertisement