وسیم اکرم تھری پیس سوٹ پہنے پول میں اُتر گئے! وجہ کیا بنی؟ جان کرآپ ہنس دیں گے

کراچی (نیوز ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دنیا کے مایہ ناز آ ل رائونڈر تھری پیس سوٹ پہنے پول میں اُتر گئے ،جس کی وجہ بھی انہوں نے خود ہی بتا دی ۔وسیم اکرم نے سوٹ پہنے پول میںاُترتے ہوئے لکھا کہ ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی تو لوگوں نے کہا شرم نہیں آتی بغیر قمیض کے نہاتے ہیں ،وسیم اکرم نے کہا لو دیکھ لو اب میں تھری پیس سوٹ پہن کر نہا رہا ہوں ،وسیم اکرم نے

Almarah Advertisement

طنزیہ انداز میں کہا کہ نصیحتیں کرنے سے باز نہ آنا ۔قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کی تو کچھ صارفین نے انہیں شرٹ کے بغیر سوئمنگ پول ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے کہا کہ کیا مسلمانوں کا یہ طریقہ کار ہونا چاہیے۔سوشل میڈیا پر بغیر سوچے سمجھے کچھ بھی لکھنے والوں پر طنز کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ فیس بُک اور انسٹاگرام پر جو لوگ فضول تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اُن کو میرا پیغام ہے کہ بدتمیزی بزدل لوگ کرتے ہیں، منفی تبصروں سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کا بیک گراؤنڈ کیا ہے، مجھے ایسے لوگوں کے بزرگوں سے ہمدردی ہے۔