ساری گیم میں آصف زرداری نے فائدہ اُٹھا لیا! صدر ، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئر مین سینیٹ کا عہدہ پیپلز پارٹی کو دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کو وفاقی حکومت میں بھرپور نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صدر پاکستان، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ کا عہدہ اتفاق رائے سے پیپلزپارٹی کو دیا جائے گا۔اے آر وائے نیوز کی رپورٹ کے مطابق نماز جمعہ کے بعد زرداری ہاؤس میں کابینہ کے حوالے سے حتمی مشاورت ہوگی۔نو سے زائد وفاقی وزراء کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا اور

مشاورت کے بعد کابینہ میں ناموں کا اعلان بھی کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق راجہ پرویز اشرف اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے متوقع امیدوار ہیں جبکہ سینیٹ چیئرمین کے لئے یوسف رضا گیلانی متوقع امیدوار ہو سکتے ہیں ۔قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی نئی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کا قلمدان رانا ثنا اللہ جب کہ وزارت اطلاعات ونشریات کا قلمدان مریم اورنگزیب کو دیےجانے کا امکان ہے۔ پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف کو اسپیکر کیلئے نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی نشست جے یو آئی کو دیے جانے امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 12 وزراء جب کہ پیپلزپارٹی کے 7 ، جےیوآئی کے 3 اور ایک وزیر مملکت ہو گا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ملاقاتپیپلزپارٹی کے 7 جےیوآئی کے 3 اور ایک وزیر مملکت ہوگا۔ ایم کیو ایم کو پورٹ اینڈ شپنگ کی وزرات، اور ایک دوسری وزارت دی جائے گی۔ایم کیو ایم کو پورٹ اینڈ شپنگ کی وزرات دی جائے گی، باپ پارٹی اور بی این پی مینگل کو بھی 2،2 وزارتیں دی جائے گی۔ اے این پی کو وزارت مواصلات دی جائے گی۔سندھ کا گونر ایم کیو ایم ، پنجاب کا پیپلزپارٹی ، کے پی کے کا گورنر جے یوآئی اور بلوچستان کا بی این پی مینگل سے ہو گا۔ دوسری جانب سابق وزیر اطلاعات و رہنما تحریک انصاف فوادچوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے ایک اشارے پر 125 ارکان اسمبلی نے استعفے امپورٹڈ حکومت کے منہ پر دے مارے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فوادچوہدری نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل مریم نواز نے اپنے دو ایم این ایز کو کہا استعفیٰ اسپیکر کے منہ پر مارو تو دونوں نے مریم بی بی کو کہا مذاق میں بھی ایسا نہ سوچنا۔