اسحاق ڈار یا مفتاح اسماعیل ؟شہباز شریف کی حکومت میں وزیر خزانہ کون ہو گا؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نئی حکومت نے مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ منتخب کر لیا ہے، بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر مفتاح اسماعیل کے علاوہ کابینہ کے باقی ارکان کا بھی اعلان کر دیں گے۔ مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ٹیم کی سربراہی کریں گے