’’عمران خان کی ہدایت پر شاہ محمود قریشی نے خط میں۔۔۔۔‘‘ تہلکہ خیز انکشاف منظر عام پر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سابق حکمران جماعت تحریک انصاف کی جانب سے مبینہ خط کی سازش کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اس خط کی زبان اور الفاظ میں تین مرتبہ تبدیلی کرائی جس پر پاکستان کے امریکہ میں سابق سفیر اسد مجید نے شدید احتجاج بھی کیا اور اپنا استعفیٰ بھی پیش کردیا۔ اب ذرائع کا کہنا ہے

کہ اسد مجید، سیکرٹری خارجہ اور سابق مشیر قومی سلامتی معید یوسف آئندہ چند دنوں میں ایک پریس کانفرنس کرکے اس لیٹر گیٹ کا کچاچٹھا کھولیں گے اور عوام کو اس کی حقیقت بتائینگے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسد مجید پر بہت زیادہ دباؤ ڈالا گیا اور انہیں سابق حکومت خاموش کرنے کیلئے کہتی رہی کہ اگر انہوں نے زبان کھولی تو تمام ملبہ ان پر ڈال دیا جائیگا اور ان کی سروس بھی متاثر ہوسکتی ہے جس پر اسد مجید نے خاموشی سے اپنااستعفیٰ سیکرٹری خارجہ کو بھجوادیا جو اب بھی ان کے پاس ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ اب نئی حکومت کے آنے کے بعد اسد مجید پاکستان واپس آرہے ہیں اور وہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کے بلائے جانے پر سیکرٹری خارجہ کے ساتھ شرکت کرینگے اور اس خط کی حقیقت سامنے رکھیں گے جبکہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس طرح کے خطوط کو بھی ڈی کلاسیفائیڈ نہیں کیا جاسکتا لیکن عمران خان کے حکم پر یہ خط ڈی کلاسیفائیڈ کرکے مختلف اداروں کے سربراہوں کو بھیجا گیا جو کہ سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے اور اس پر عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6کا مقدمہ بھی چل سکتا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق حکومت کے کچھ لوگ اس سارے معاملے میں وعدہ معاف گواہ بننے کو بھی تیار ہیں۔