تحریک انصاف نے چندے کی اپیل کر دی

کراچی(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے شہرِ قائد میں ہونے والے جلسے کے لیے چندے کی اپیل کردی۔سابق وفاقی وزیر علی حیدر زیدی اور پی ٹی آئی رہنما نے ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ اپنی پارٹی کے بینک اکانٹ کی تفصیل شیئر کی۔علی حیدر زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں اوورسیز پاکستانیوں اور ملک میں موجود پی ٹی آئی کے جیالوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جو
لوگ کراچی جلسہ کے لیے چندہ دینا چاہتے ہیں، براہ کرم! درج ذیل پی ٹی آئی آفیشل اکانٹ میں چندہ دیں۔اس اپیل پر ٹوئٹر صارفین کی جانب ملے جلے ردعمل سامنے آئے، کسی نے عمران خان اور ان کی جماعت پر تنقید کی تو وہیں کچھ صارفین نے چندہ دینے کی ہامی بھی بھری۔