سابق وزیراعظم کی برطرفی’عمران خان کُرتا‘ پھر سے مقبول،نوجوانوں کی اولین چوائس بن گیا

کراچی(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم کی قومی اسمبلی سے تحریک اعتماد کے بعد برطرفی کے چند روز بعد ہی سے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر عمران خان کی حمایت میں اور نو منتخب حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے دیکھے جارہے ہیں۔ جہاں ایک طرف موجودہ حکومت کے خلاف بڑے

پیمانے پر مظاہروں اور عمران خان کی حمایت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک معروف کپڑے کے برانڈ نے عمران خان کی تصویر والا کرتا دوبارہ متعارف کرادیا۔ یہ کرتا 2018 میں بھی پی ٹی آئی کے حامیوں کے درمیان مقبول ہوا تھا جب عمران خان اقتدار کے لیے انتخابی مہم چلارہے تھے۔ نجی برانڈ نے سوشل میڈیا پر اس کرتے کی پری بکنگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’بہت زیادہ مطالبے پر ہم مقبول عمران خان کرتا واپس لارہے ہیں ہیں‘۔