تیزی سے رنز بنانے کا انوکھا طریقہ ایجاد،کرکٹ میچ میں رکشوں کا استعمال،شائقین حیران

لاہور(ویب ڈیسک) کرکٹ کے متوالوں نے میچ میں تیزی سے رنز بنانے کے لیے انوکھا طریقہ ایجاد کرلیا۔اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ بلے باز نے جیسے ہی گیند کو ہٹ لگائی، دونوں طرف سے بیٹرز کے بجائے رنرز نے رکشے دوڑائے اور چکر پر چکر لگا کر رنز بنائے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک رکشہ دیر سے کریز پر پہنچا تو حریف کھلاڑی نے رکشے کو رن آؤٹ کردیا، اس دلچسپ انداز سے کھلاڑیوں نے کرکٹ کا مزہ لیا۔ڈیڑھ سو روپے لیٹر پیٹرول سے رکشہ چلا کر کرکٹ کھیلنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں لیکن کہتے ہیں نا شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔