“امپورٹڈ حکومت نامنظور” ایف آئی اےکے مسلسل کریک ڈاؤن کے باوجود اب بھی ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ٹرینڈ چوتھے روز بھی ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے، ساٹھ لاکھ سے زائد افراد اس ٹرینڈ میں حصہ لے چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد تحریک کے روز سے چلائے جانے والے ٹرینڈ ‘ امپورٹڈحکومت نامنظور’
چار روز گزرنے کے بعد بھی ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے اور لاکھوں افراد اس ٹرینڈ میں حصہ لے چکے ہیں۔ امپورٹڈ حکومت نامنظور کے ہیش ٹیگ کی مدد سے اب تک 64 لاکھ سے زائد اس ٹرینڈ کا حصہ بن چکے ہیں، اس ٹرینڈ کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سوشل میڈیا ٹرینڈ قرار دیا جارہاہے۔ چار روز گزرنے کے بعد بھی اس ٹرینڈ کو ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر استعمال کیا جا رہا ہے جس میں مبینہ غیر ملکی طاقت کی طرف سے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کی سازش کی بھرپور مذمت کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب ایف آئی اے نے حساس اداروں اور شخصیات کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے پر 4 ہزار ٹرینڈ سیٹر اور یوزر اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے پی ٹی اے کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔ ایف آئی اے نے بتایا تھا کہ بعض اکاؤنٹس بیرون ممالک سےبیٹھ کر آپریٹ کیے جا رہے ہیں۔