’’ہم آپ کو دوبارہ اکٹھا دیکھنا چاہتے ہیں‘‘ صارف کی خواہش پر جمائما کا ردِعمل

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) جمائما گولڈ اسمتھ نے سابق شوہر عمران خان کے ہمراہ دونوں بیٹوں کی کرکٹ کھیلنے کی پرانی ویڈیو پر ردِعمل دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے عمران خان کے ماضی کی خوشگوار ویڈیو شئیر کی جس میں انہیں بیٹوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔صارف نے جمائما گولڈ اسمتھ کو ٹیگ کرکے لکھا کہ ہم آپ کو دوبارہ ایک ساتھ
دیکھنا چاہتے ہیں،جمائما گولڈ اسمتھ نے ویڈیو پر ردِعمل دیتے ہوئے پسندیدگی کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ 2004 میں وزیراعظم عمران خان سے الگ ہونے والی جائما اب بھی پاکستانیوں کے دلوں میں موجود ہیں جس کا اظہار وہ سوشل میڈیا پر کرتے رہتےہیں۔ایک پاکستانی نے انہیں واپس آنے کا کہا تو جمائما بھی ردِعمل دئیے بغیر نہ رہ سکیں۔جمائما نے ٹویٹر پر آن لائن گیم ورڈلی کی پوسٹ کی جس پر پاکستانی صارف نے گزارش کی کہ وہ پاکستان آ جائیں کیونہ عمران خان اپپنے بیوقوف دوستوں کی وجہ سے پھنس چکے ہیں۔جس پر ایک صارف نے کہا کہ ورڈلی گیم والوں نے ایسا کبھی نہیں سوچا گا کہ ان کی گیم پوسٹ پر بھی ایسا تبصرہ کر سکتا ہے۔اس پر ردِعمل دیتے ہوئے عمران خان کی سابق اہلیہ نے کہا کہ میری باقی کی پوری زندگی میں ایسے ہی کمنٹ آئیں گے۔ساتھ ہی انہوں نے پاکستان زندہ باد لکھا اور دل بھی بنایا۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ایک انٹرویو میں پاکستان چھوڑنے کی وجہ بتائی۔جمائما نے دعویٰ کیا کہ انہیں پاکستان اس لیے چھوڑنا پڑا کیونکہ ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر کیس بنائے جا رہے تھے اور انہیں عمران خان کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔جمائما نے برطانوی اخبار دی ایوننگ سٹیڈرڈ کے ساتھ اپنے آئندہ آنے والے شو ’دی امپیچمنٹ‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنی نجی زندگی کے بارے میں بھی بات کی۔انہوں نے کہا کہ ان کی شادی اپنے سے کافی عمر کے شخص سے ہوئی تھی جو کہ سیاسی طور پر طاقتور تھا اور اسے نقصان پہنچانے کے لیے مجھے ٹارگٹ کیا جا رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ سیاسی بنیادوں پر جیل کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔یہاں واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ آئے روز پاکستان میں خبروں کی زینت بنی رہتی ہے جس کی وجہ ان کا پاکستان سے لگاؤ ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اب بھی عمران خان کی بہترین دوست ہیں۔ بچوں کی وجہ سے دونوں کے مابین اچھے تعلقات ہیں ۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے سابقہ اہلیہ ہونے کے باوجود عمران خان کی دوسری اور تیسری شادی پر انہیں مبارکباد پیش کی جبکہ وہ اکثر ان کے اچھے اقدامات اور فیصلوں کو سراہتے ہوئے بھی نظر آتی ہیں۔جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے وقتاً فوقتاً عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ٹویٹر صارفین ” عمران خان سے محبت” سے متعلق اکثر ہی ان سے سوالات کرتے نظر آتے ہیں۔