گارڈن میں گھاس کی کٹائی کرنے والے بچے کے ساتھ ایسا کیا ہوگیا کہ وہ راتوں رات مشہور ہوگیا!!!! ہر کوئی اس کی مدد کے لیے تیار ہوگیا؟

لاہور: (ویب ڈیسک) پوری دنیا میں ایک اندازے کے مطابق تقریباً 4 بلین سوشل میڈیا صارفین ہیں، جو کہ زمین کی آبادی کا تقریباً 49.9 فصد ہیں۔آج دنیا بھر میں تقریبا ً5 بلین لوگ انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں۔ یہ اعداد و شمار ہماری روزمرہ زندگی میں ڈیجیٹل میڈیا کے بڑھتے ہوئے غلبے کا ثبوت ہیں۔ ایسے ہی انٹرنیٹ کی دنیا میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے ایک 12 سالہ بچے کی زندگی بنا دی۔۔

یہ کہانی ہے امریکہ/الینوائے میں رہنے والے ایک بارہ سالہ بچے کی جس کا نام Reginald ہے۔ معاشی طور پر اس کا خاندان مشکل زندگی گزار رہا تھا۔ کارٹر نے سارا دن گھر میں ضائع کرنے کے بجائے ایک انوکھا پلان بنایا۔ اس نے کچھ پیسے لگا کر لان سروس کا سامان خریدا اور اپنے کزنز کے ساتھ اڑوس پڑوس میں گھاس کٹائی اور لان کئر کے کام کرنے شروع کر دئے۔ شروع میں تو ان کی کوئی خاص حوصلہ افزائی نہیں ہوئی۔ لیکن پھر کچھ ایسا ہوا جس نے ان کی زندگی بدل دی۔۔۔۔۔ لوسیل ایک ہمدرد خاتون تھیں انھوں نے ان بچوں کو گھاس کٹائی مشینوں کے ساتھ دیکھا تو ان کو اپنے لان کے لئے ہائر کرلیا۔ بچے طے شدہ وقت پر پہنچے اور گھاس کی کٹائی شروع کردی کہ اچانک پولیس آگئی- بچے حیران کہ انھوں نے ایسا کیا جرم کیا کہ کسی نے پولیس کو کال کر دی لوسیل نے موقع کی ویڈیو فلمبند کرنا شروع کر دی- پولیس کے مطابق پڑوسیوں نے شکایت کی کہ اس نے غلطی سے ان کی گھاس کا کچھ حصہ کاٹ دیا ہے ۔ ان پڑوسیوں نے پہلے بھی لوسیل کے خلاف پانچ دفعہ پولیس بلائی ایک دفعہ تو بچوں کے snow ball کھیلنے پر، پڑوسیوں کا کہنا تھا کہ بچوں نے ان کے لان میں برف پھینکی ہے۔ ان کا مؤقف تھا کہ لوسیل اتنی بری پڑوسی ہیں کہ ان سے صرف پولیس کے ذریعہ بات ہو سکتی تھی۔ یہ لڑائی گھاس کٹائی کرنے والے لڑکے کے لئے فائدہ مند ثابت ہوئی اور اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ فوکس نیوز کے مطابق لوسیل نے یہ سارے واقعے کی ویڈیو فیس بک پر پوسٹ کر دی، جس پر 50,000 سے زیادہ آراء اور 500 ردعمل آئے ۔ اس نے لوگوں کو Reginald سے رابطہ کرنے کی ترغیب دی ہے، اور انہیں صارفین کی بدولت اس کا کاروبار اب عروج پر ہے۔ لوسیل کہتی ہیں “کون گھاس کٹائی پر پولیس بلاتا ہے یہ بالکل مضحکہ خیز بات ہے۔” کارٹر نے وضاحت کی کہ یہ بتانا مشکل ہے کہ ایک شخص کا لان کہاں سے شروع ہوتا ہے کہاں ختم ہوتا ہے وہاں کوئی لکیر نہیں تھی جس سے اندازہ ہوتا کہ لوسیل کا لان کہاں ختم ہوتا ہے۔ لوسیل نے ایک Go Fund Me صفحہ قائم کیا تاکہ Reginald کو اپنے کاروبار کو بڑھانے کی ترغیب دی جا سکے اور اس صفحے نے اس کے کاروبار میں $25,000 (£18,900) سے زیادہ فنڈ کا اضافہ کیا ہے۔ سچ ہے محنت کبھی بھی رائیگاں نہیں جاتی آپ کی لگن اچھی ہو ساتھ میں قسمت کے ستارے بھی متحرک ہوں تو آپ کا ہر فیصلہ مثبت ثابت ہو رہا ہوتا ہے- ایسے مواقع ہر انسان کی زندگی میں آتے ہیں بس ان مواقعوں کو حاصل کر لینا ہی کمال ہے۔ لہٰذا اپنی ذندگی کے کچھ مقاصد متعین کرنے چاہئیں تاکہ ہم فراغت میں اپنی زندگی ضائع نہ کریں۔