Categories
شوبز

عاصم اظہر پی ڈی ایم کے مشکور کیوں؟ وجہ سامنے آگئی

لاہور: (ویب ڈیسک) جہاں ایک طرف شوبز شخصیات شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دے رہی ہیں، وہیں کچھ اداکار ناراض بھی نظر آرہے ہیں۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول گلوکار عاصم اظہر نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجودہ سیا سی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پی ڈی ایم کا شکریہ ادا کیا۔ نوجوانوں کے پسندیدہ سنگر عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ دیکھو پی ڈی ایم والو، آپ لوگوں نے کیا کیا ہے، آپ لوگوں نے پاکستان کو عمران خان کی اہمیت کا احساس دلایا ہے۔ عاصم اظہر نے اپنی ٹوئٹ کے اختتام پر لکھا کہ وہ پاکستان میں جلد عام انتخابات کے ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔ واضح رہےکہ قومی اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو نیا قائد ایوان منتخب کیا جہاں انہیں 174 ووٹ ملے۔ شہباز شریف کی ٹوئٹربائیو میں حلف اٹھانے کے بعد ’ پرائم آف منسٹر آف اسلامک ری پبلک آف پاکستان ‘لکھ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی نے اپنی حکومت کے خاتمے اور آنے والی حکومت کی تشکیل کے خلاف ملک گیر احتجاجی مہم شروع کر رکھی ہے۔