Categories
پاکستان

وزیراعظم نے 5 وزرا کو اچانک برطرف کردیا

مظفرآباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے پانچ وزرا کو برطرف کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے سینئر وزیر سردار تنویر الیاس، عبدالماجد خان، علی شان سونی، خواجہ فاروق اور اکبر ابراہیم کو برطرف کردیا ہے۔ترجمان کے مطابق وزرا کو مس کنڈکٹ، بدعنوانی اور مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے

 

برطرف کیا گیا ہے۔