یہ کہتے تھے کہ ’’ انتقامی کارروائی نہیں ہوگی‘‘ نئی حکومت کیجانب سے ’معید پیرزادہ‘ ’ارشد شریف‘ اور ’عمران ریاض‘ کیخلاف کارروائی کی تیاریاں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر اینکر پرسن معید پیرزادہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے انکشا ف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی حکومت میرے سمیت کچھ اینکرز کیخلاف کاروائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ معروف صحافی عدیل راجہ نے ٹویٹر پر معید پیرزادہ کا ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں اینکر پرسن نے انکشاف کیا ہے کہ ایک سرکاری محکمہ
سے یہ خبر نکلی ہے کہ نو منتخب حکومت عمران ریاض خان ، ارشد شریف اورمیرے خلاف کاروائی کرنے جارہی ہے کہ انہیں سیدھا کرنا ہے ۔ معید پیرزاد کا کہنا تھا کہ مسئلہ مین اسٹریم پر چلنے والی خبروں کا نہیں بلکہ ان لوگوں کو ہمارے وی لاگز ٹویٹر پر کی جانے والی تنقید سے ہے ۔