محبت اورقربانی کی نئی تاریخ رقم، معروف پاکستانی کرکٹرنےاپنےبھائی کواپناایک گردہ عطیہ کرتےہوئے،اپنا کیریئرختم کردیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کےاہم کھلاڑی نےقربانی کی ایک عظیم مثال قائم کردی۔ انڈر19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مجیدخان نےاپنے بیمار بھائی کو اپنا ایک گردہ عطیہ کرکے کرکٹ میں اپنا کیریئر ختم کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق کرکٹر مجیدخان نےفاٹا کی انڈر19کرکٹ ٹیم میں رہتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھائی تھی اور وہ کرکٹ میں روشن مستقبل کیلئے پر امید تھے لیکن ان کےبیمار بھائی کوزندگی گزارنے کیلئےایک گردے کی ضرورت تھی۔ جس پر مجیدخان نےاپنا کرکٹ کیریئر داؤ پر لگاتے ہوئے اپنے بھائی کو ایک گردہ عطیہ کردیا۔

مجید خان نے کرکٹ میں اپنا کیریئر ختم کرکےبھائی کو نئی زندگی دی جس سے قربانی کی ایک عظیم مثال قائم ہوئی ہے۔مجید خان پی سی بی انڈر 19 کرکٹ چیمپئن شپ کی فاتح فاٹاانڈر19کرکٹ ٹیم کااہم حصہ تھے۔ گردے کے عطیے کے بعد مجید خان اب کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔(خ.و)