پاکستان کے مایہ ناز بالر ایک بار پھر ٹیم کا حصہ بن گئے ، تفصیلات اس خبر میں

لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ میں فاسٹ بالر جنید خان کو شامل کرلیاگیاہے۔

پی سی بی کے مطابق جنید خان کو محمد عرفان کی جگہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیاگیاہے۔جنیدخان کی سفری دستاویزات مکمل ہیں،وہ جلدآسٹریلیاء روانہ ہونگے۔محمد عرفان اپنی والدہ کے انتقال کی وجہ سے کل پاکستان واپس آرہے ہیں۔ جنید خان کئی ماہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم سے باہر تھے۔ جنید خان بائیں ہاتھ سے تیز گیند کرتے ہیں۔ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان پہلاون ڈےجمعہ کوبرسبین میں ہوگا (یا)