انتظارکی گھڑیاں ختم : نیاسال شروع ہوتے ہی ثانیہ مرزانے شعیب ملک کوخوشخبری سنادی

برسبین (نیوزڈیسک)) ثانیہ مرزا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ ثانیہ اور میٹک سینڈز نے کوارٹرفائنل میں بیگو اور کاسٹکینا کی جوڑی کو کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دی۔

آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی امریکن جوڑی دار بیتھانی میٹک سینڈز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رومانیہ کی بیگو اور ان کی روسی جوڑی دار کاسٹکینا کو زبردست مقابلے کے بعد 6-4، 4-6 اور 10-5 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ (ا،ب)