چیمپینزٹرافی کافائنل میچ، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنےسامنےہونگے

کوانٹن(ویب ڈیسک) روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین ایشین ہاکی چیمینیز ٹرافی کافائنل میچ آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین ایشین ہاکی چیمینیز ٹرافی کافائنل میچ آج ہوگا۔پاکستان نے دوسرے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو شکست دے کر ایشین ہاکی چیمینیز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنائی، پاکستان نے پنلٹی شوٹ آوٹ پر ملائیشیا کو 2-3 سے شکست دی۔

واضح رہے پاکستان کو 2012 اور2013 میں ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل ہے، اگر گرین شرٹس نے یہ ایونٹ بھی جیت لیا تو ٹیم فتوحات کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کرلے گی جب کہ بھارتی ٹیم آخری بار 2011 میں چیمپئنز ٹرافی میں گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔(خ.و،ث)