پاکستان ٹیم میچ نہ بھی جیت سکےتوکوئ مسلہ نہیں مگرہماری ٹیم لڑنےوالی بن جائے تو بھی کافی ہے: شعیب اختر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ہمارے لڑکوں کے لیے مالی طور پر فائدہ مند ثابت ہوئی ہے ۔ یہ بہت زبردست پراجیکٹ ہے اور میں آنے والے وقتوں میں پی ایس ایل کا شاندار مستقبل دیکھتا ہوں۔ پاکستان ٹیم میچ نہ بھی جیت سکے تو کوئ مسلہ نہیں مگر ہماری ٹیم لڑنے والی بن جائے تو بھی کافی ہےانہوں نے کہا کہ لڑکوں میں جذبہ ہے مگر انہیں ویژن کی سمت دکھانے والا کوئی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا میں پاکستانی کھلاڑیوں کی بہت زیادہ قدر کی جاتی ہے اور بالی ووڈ سٹارزان کےسب سے بڑے مداح ہیں۔ بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے مجھ سے فرمائش کی کہ اپنی تیز ترین گیند کی تصویر لاکر دو جو میں نے اپنے والد کے کمرے میں لٹکانی ہے اور ان کے والد سلیم خان کے کمرے میں آج بھی میری تصویرآویزاں ہے ۔

قومی ٹیم کے نئے کے حوالے سے بات کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر کے کئی تنازعات مشہور رہے ہیں۔ ماضی میں ان کو پاکستان کی طرف سے قانونی نوٹس بھی بھیجا گیا تھا لیکن پھر بھی ان کے لیے نیک خواہشاتکا اظہار کروں گا۔ موسیقی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حج کرنے کے بعد موسیقی کو خیر آباد کہہ دیا تھا ، اب میں صرف بیوی کی باتیں سنتا ہوں۔ اپنی کرکٹ کے دوران بہت زیادہ محنت کیا کرتا تھا اور میری محنت کے بارے میں میری ماں جانتی ہے یا میں جانتا ہوں۔ اتنی محنت کے بعد پاک بھارت میچ کے دوران سٹیڈیم میں رش کی وجہ سے جوش بڑھ جاتا تھا۔