پاکستان سےشکست کاخوف، بھارت نےجان چھڑوانےکےلئےاہم عالمی ادارےکودرخواست کردی

ممبئی (نیوزڈیسک) بھارتی جنگی جنون سے کھیل کے میدان بھی متاثرہوئے ہیں۔ سیاست اور فنون لطیفہ کے بعد کھیل بھی بھارتی انتہاپسندی کے نشانے پر آ گئے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو درخواست دی ہے جس میں کہا ہے کہ کسی بھی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کو ایک گروپ میں نہ رکھا جائے۔اس وقت بھارت اور پاکستان چیمپیئنزلیگ کےلئےایک ہی گروپ میں ہیں۔جس پر بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو درخواست دی ہےکہ پاکستان اور بھارت کو ایک گروپ میں نہ رکھا جائے۔لیکن اگر پاکستان اور بارت کاسیمی فائنل میں آمناسامناہوتاہےتوہم کھیلنےکےلئےتیارہیں۔(خ.و،ث)

(جاری ہے...)